چھوٹے چھوٹے کام ۔ بچت اور آمدنی میں اضافہ۔
پاکستان ، ہم کہتے ہیں کہ
ایک زرعی ملک ہے اور ہماراآبپاشی کا نظام
دنیا کے بہترین آبپاشی کے نظاموں میں شمار
کیا جاتاہے لیکن اسکے باوجوہم تمام زرعی اجناس درآمد کرتے ہیں۔ حال ہی کی
بات لے لیں پاکستان میں پیاز جو کہ عموماً 20 روپے کلو پر دستیاب ہوتا تھا 250
روپے کلو پر پہنچ گیا۔ ہمیں یہ عام سی جنس بھی درآمد کرنا پڑی۔
گھر میں پیاز اُگا کر ہم کس
طرح گھر کے اخراجات میں بچت اور ملکی زر مبادلہ بچا سکتے ہیں۔
یہ کام بہت ہی آسان اور کم خرچ ہے اور محنت بھی کم ہے۔ اس کے لئے بہت بڑے رقبہ کی ضرورت نہ ہے اور نہ ہی کوئی ٹیکنالوجی یا مشینری درکار ہے۔ ہر گھر میں یہ کام ہو سکتا ہے۔ اگر صحن ہے تو بہت بہتر اور اگر نہیں ہے تو چھت تو ہے۔ چھت پر ایک مناسب سائز کی کیاری بنا کر اس میں پیاز کی کاشت کی جائے یہ کیاری کم از کم اتنی بڑی ضرور ہو کہ دو گھرانوں کی سالانہ پیاز کی ضروریات پوری ہو سکیں یہ کوئی بڑی مقدار نہ ہو گی۔ جب فصل تیار ہو جائے تو نکال کر اس کو چھت پر ہی کچھ دنوں کے لئے دھوپ میں خشک ہونے دیا جائے۔ پھرصاف کرکے اور کاٹ کر ململ کے کپڑے پر ڈال کر ململ کے کپڑے سے ڈھانپ کر سورج کی حرارت میں مزید خشک کر لیا جائے۔ مکمل خشک ہونے پر جار میں پیک کر دیا جائے۔ اس طرح پورا سال آپ اور آپ کے ساتھ ایک اور گھر کی پیاز کی ضرورت پوری ہو گی اور اضافی پیداوار ہو تو اسے دوسروں کے ہاتھ فروخت کرکے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔
0 Comments