شمسی توانائی کیا ہے؟
سورج کی حرارت اور روشنی کو قابل استعمال انرجی میں تبدیل
کرنے کے لئے سیلیکان سیل بنائے گئے ہیں ۔
جیسے ہی سورج کی روشنی ان سیلز پر پڑتی ہے یہ ڈی سی بجلی پیدا کرنا شروع کر دیتے
ہیں۔ لیکن یہ بجلی اتنی زیادہ نہیں ہوتی
کہ کسی کام میں لائی جا سکے۔
سیلیکان سیلوں کو ایک خاص ترتیب سے جوڑا جاتا ہے اور پینل
کی شکل دی جاتی ہے۔ یہ پینل عموماً 12 وولٹ ڈی سی بجلی پیدا کرتے ہیں۔ 12 وولٹ ڈی
سی پر پنکھے یا بلب کو استعمال کرنے کے لئے پاور کی ضرورت ہوتی ہے جسے ٹیکنیکی
زبان میں ایمپیئر (کرنٹ )کہا جاتا ہے۔ زیر
استعمال ڈی سی کے آلہ جات کے لئے کتنے ایمپیئر یا کرنٹ درکار ہے پینل کو اسکے
مطابق جوڑا جاتا ہے۔
ان سولر پینل سے پیدا شدہ ڈی سی بجلی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ
بیٹریاں ڈی سی توانائی جمع کرتی ہیں اوربوقت ضرورت ڈی سی /اے
سی انورٹر استعمال کر کے 220 وولٹ اے سی حاصل کی جاتی ہےاور گھر میں موجود بجلی
کے آلات کو استعمال میں لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کےکچھ
ایسے آلات بھی ہیں جو 12 وولٹ ڈی سی پاور پر چلتے ہیں ان کو بیٹریوں سے براہِ راست
ڈی سی سپلائی پر چلایا جاتا ہے۔
0 Comments